محفوظ سوانڈر

معزز مہمانو اور کاروباری شراکت دارو؛
ہم،سوانڈور ہوٹل اور اقامت گاہوں
میں اپنے مہمانوں کے لیے ایک صحت مند، محفوظ، پُرامن اور خوشگوار تعطیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری اقدامات کرنے کا یقین دلاتے ہیں ۔ اپنے مہمانوں اور ملازمین کی صحت کے تحفظ کے لیے، ہم نئے کورونا وائرس مرض کی روک تھام کے بارے میں ترکیہ کی وزارت صحت کی اطلاعات و تبلیغات کی پیروی کرتے ہیں اور ، بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مقامی مراکز(سی ڈی سی ) ،عالمی ادارٗہ صحت (ڈبلیئو ایچ او) اور مقامی حکام کی طرف سے کیے گئے تمام اعلانات اور ہدایات پر احتیاط سے عمل درآمد کرتے ہیں۔
ہمارے تمام ہوٹلوں میں موجودہ صفائی اور حفظان صحت کے طریقہ کار
لائحہ عمل :
• • ہم روزانہ کی میٹنگوں میں اپنے ملازمین کو صفائی اور حفظان صحت کے تمام اصولوں، خاص طور پر ہاتھ کی صفائی کے بارے میں یاد دہانی کرواتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہیں۔
• • ہم اپنی صفائی اور حفظان صحت کی ہدایات کی مسلسل تجدید کرتے ہیں اور اپنے ملازمین کو ضروری تربیت فراہم کرتے ہیں۔
• • ہم وقتاً فوقتاً اپنے کھانے کی تیاری کی جگہوں سے، ہمارے ریستورانوں میں پیش کی جانے والی مصنوعات اور پانی کی تالاب سے نمونے لیتے ہیں اور حفظان صحت کے احکامات سے مطابقت کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔
• • اپنے مہمانوں کی درخواست پر، ہم اپنے حفظان صحت کے ادارےمیں جدید آلات و سامان کے ساتھ طبی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
صفائی اور حفظان صحت کا طریقہ کار:
ہم صفائی اور حفظان صحت کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور وائرس کے خلاف موثرمصنوعات استعمال کرتے ہیں ،
ہم اپنے مہمانوں کے کمروں کو احتیاط سے صاف اور جراثیم سے پاک کرتے ہیں۔
ہم اجتماع عامہ کی علاقوں اور منی کلبوں کی روزانہ کثرت سے صفائی اور جراثیم کشی کرتے ہیں۔
ہم صفائی اور جراثیم کشی کے تمام عمل کے دوران کثرت سے استعمال ہونے والی جگہوں (استقبالیہ ، دروازوں کے دستے، لفٹ اور بٹن، بیت الخلاء وغیرہ) کی صفائی کے بارے میں بہت حساس ہیں ۔
ہم اپنے مہمانوں اور ملازمین کے استعمال کے لیے بیت الخلا اور ریستوراں کے داخلی راستوں پر الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرتے ہیں۔